ا?م ??وا?م س? متعلق ب? ب? س? ?? رپور? ?ا نو?س ل?ا ??، ترجمان دفتر خارج?

248

دفتر خارجہ کےترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کے الزامات کا نوٹس لیا ہے اور متعلقہ وزارتیں بی بی سی کی رپورٹ کو دیکھ رہی ہیں۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پر لگنے والے الزامات سے متعلق رپورٹ کو دیکھا جارہا ہے اور کسی بھی نتیجے پر پہچنے سے پہلے بی بی سی کی رپورٹ کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زید حامدکو2 ہفتے قبل سعودی عرب میں گرفتار کیا گیاہے اور ان کی رہائی کے لیے پاکستانی دفتر خارجہ اقدامات کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جغرافیائی تبدیلی اقوام متحدہ کے قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

قاضی خلیل اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اپنی عالمی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے جب کہ اقوام متحدہ کمیٹی پاکستان کے اقدامات کی معترف ہے۔