لا??ان?:نو??رو?اؤس پر حساس ادار? ?ا چ?اپ?،اعجاز لغار? گرفتار

229

حساس ادارے نے لاڑکانہ میں نوڈیروہاؤس پر کارروائی کرتے ہوئے انتظامی معاملات دیکھنے والے اعجاز لغاری کو گرفتار کر لیا ۔

لاڑکانہ میں نوڈیروہاؤس میں انتظامی معاملات دیکھنے والے اعجاز لغاری کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق اعجاز لغاری نوڈیروہاؤس آنے والی رقم کو افسران میں تقسیم کرتا تھا۔ اعجاز لغاری سیاسی جماعت کی خاتون رہنما کا دست راست بتایا جاتا ہے ۔ اعجاز لغاری کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے افطار سے پہلے گرفتار کیا ۔