سعود? عرب م?? آن لائن قرآن ?لاسز ?ا ا?تمام

343

خادم حرمین شریفین کی جانب سے شروع کیے گئے توسیع حرم کے منصوبے کے تحت آن لائن قرآن کریم کی کلاسز کا بھی اہتمام کیاگیا ہے، آن لائن قرآن کی کلاسزصبح وشام جاری ہیں جن میں روزانہ 24 مرد اساتذہ اور 12 معلمات خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت حرم مکہ کے آن لائن تدریس قرآن سرکل میں 70 ہزار طلباء وطالبات قرآن پاک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ توسیع حرم کے پراجیکٹ کے تحت اس شعبے میں بھی مزید وسعت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ آن لائن قرآن کریم پڑھنے میں دلچسپی رکھنے والے غیرملکی مسلمانوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہے۔