?ولمبو??س?، پا?ستان پ?ل? اننگز م?? 138رنز پر ???ر

214

کولمبوٹیسٹ میں سری لنکن بالرز کی تباہ کن بالنگ نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچرے اڑا دیے ، پہلی اننگز میں پوری ٹیم صرف 138رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔میزبان بالرز نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور نپی تلی بالنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے پوری پاکستانی ٹیم کو صرف 138رنز پر پویلین بھیج دیا۔

 نوجوان آف اسپنر تھرپندا کوشل نےاپنی گھومتی گیندوں سے پاکستانی بلے بازوں کو گھومیا ۔100ٹیسٹ کھیلنے والے مڈل آڈ ر بیٹسمین یونس خان بھی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور صرف 6رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر محمد حفیظ 42رنز بناکر نمایاں رہے ان کے علاوہ کوئی بلے باز بڑااسکور کرنے میں ناکام رہا۔سری لنکا نے نے اپنی پہلی اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔