ماسکو: روس نے روبوٹس کو سوچنے اور فیصلے کرنا کیلئے نئے سافٹ ویئر کے تجربات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ برقی آلات بنانے والے متحدہ کارپوریشن کے مطابق نئے سافٹ ویئر کو جنگی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا ارادہ ہے لیکن مستقبل میں اسے غیر فوجی میدان میں بھی استعمال کیا جائے گا۔
نئے آپریٹنگ سسٹم کے زیر کنٹرول روبوٹس میں ڈرون طیارے، ڈرون آبدوزیں اور طرح طرح کے زمینی روبوٹس بھی شامل ہونگے جن کے فرائض کا تعین ازخود کیا جائے گا۔
یہ روبوٹس غیرمعمولی حالات میں معقول فیصلے کرنے، خلاف توقع پیدا ہونے والی رکاوٹیں پار کرنے اور آگے بڑھنے کا مناسب ترین راستہ منتخب کرنے کی صلاحیت رکھیں گے۔