عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پر الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ملک میں کسی بھی جماعت پر پابندی خطرناک ہے۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایم کیو ایم پر بھارت سے فنڈز لینے اور دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے، یہ ملک کی سلامتی کے خلاف اور سنگین مسئلہ ہے، حکومت اس سارے معاملے پر تحقیقات کرائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بڑی مشکل سے دوبارہ پٹڑی پر چڑھی ہے، اس لئے کسی بھی جماعت پر پابندی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی صرف الزام لگے ہیں، تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ حقائق قوم کے سامنے لائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم خود بھی ان الزامات پر حقائق سامنے رکھے۔