کولمبو ٹیسٹ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا کے خلاف مجموعی طور پر 138 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 70 رنز اسکور کرلیے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جوں کہ گرین شرٹس کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوسکا پاکستان کی پوری ٹیم مجموعی طور پر 138 رنز پرڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حافظ سب سے زیادہ رنز بنا کر نمایا رہے جنہوں نے 42 رنز اسکور کیے جبکہ اظہر علی 26 رنز بنا سکے۔
سری لنکا کی جانب سے تھاریندو کوشال نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ دھامیکہ پرساد 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ سلوا 21 جبکہ سنگے کارا 18 رنز کے اسکور پر کریس پر موجود ہیں۔ تاہم سری لنکا کی پہلی وکٹ درمتھ کارونارتنی 28 رنزکا اسکور کر کے پویلین لوٹی۔
یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کیرئر کا سواں میچ کھیلا جس میں انھوں نے صرف 7 رنز ہی بنائے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے یونس خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔