معد? اور معد? ?? نال? ?? سرطان ?ا سانس ?? ذر?ع? پت? چلان? والاساد? ??س? در?افت

301

برطانوی طبی ماہرین نے معدہ اور معدہ کی نالی کے سرطان کے سانس کے ذریعہ پتہ چلانے والاسادہ ٹیسٹ دریافت کرلیا ہے جس کی مدد سے چند منٹوں میں معدہ کے سرطان یا معدہ میں موجود سرطانی رسولیوں کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

 برطانوی طبی ماہرین کی جانب سے حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق سانس کے اس ٹیسٹ کی تصدیق اور اس کے مستند ہونے بارے لندن کے تین ہسپتالوں میں اب سانس کے ٹیسٹ بارے ٹرائل ہونگے۔ برطانوی تحقیقی ماہرین کے مطابق سرطان کے 210 مریضوں کی سانسوں کے ٹیسٹوں کاتجرباتی جائزہ لیا گیا جس کے دوران پتہ چلا کہ ٹیسٹ مضرصحت رسولیوں اور سرطان زدہ خلیوں اورمعدہ کی نالی کے سرطان کی نشاندہی ہی کرسکتا ہے۔

 ماہرین کے مطابق سانس کا یہ ٹیسٹ معدہ کے سرطان کا پتہ چلانے کے حوالہ سے 90 فیصد درست ہے اور چند منٹوں میں معدہ کے سرطان کی نشاندہی کرسکتا ہے جبکہ سرطان کا پتہ چلانے والے دیگرکئی طریقوںاور ٹیسٹوں میں کئی گھنٹے لگتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق سرطانی رسولیاں یا خلیے کاربن یا بخارات بننے والے مرکبات(کیمیکلز) کا اخراج کرتے ہیںجن سے ڈاکٹروں کو بیماری کی ابتدائی علامات کا پتہ چلانے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق سانس کے ذریعہ معدہ کے سرطان کا پتہ چلانے والے ٹیسٹ سے برطانیہ میں145 ملین پونڈز کی سالانہ بچت ہوگی کیونکہ دیگر طریقوں اورذرائع کے مقابلہ میں سانس کا ٹیسٹ سادہ، سستا اور تیزترین ایسا طریقہ ہے جس سے معدہ اورمعدہ کی نالی کے سرطان کا جلد ازجلد پتہ چلایا جاسکتا ہے۔