عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض جاری کردیا۔یہ رقم عالمی بنک کی جانب سے ڈیولپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے تحت منظور شدہ قرض سے دی گئی ہے۔
ورلڈبینک سے ملنے والی رقم ترقیاتی منصوبوں اور تعلیم کے شعبے میں خرچ کی جائےگی۔عالمی بینک نے 50 کروڑ ڈالر معاشی ترقی کے 4 منصوبوں کےلیے دیے ہیں اور یہ رقم سماجی تحفظ ، ٹیکس محاصل اور نجکاری کے عمل میں بہتری پر خرچ کی جائے گی جب کہ 20 کروڑ ڈالر تعلیم کے شعبے پر استعمال ہوں گے۔