??ن??ا ?? جز?ر? م?? انسان? پا?? ?? ت?ر? ?زار دوسوسال پران? نشانات در?افت

281

کینیڈا کے ماہرین نے کالورٹ نامی جزیرے پر انسانی پاﺅں کے تیرہ ہزار دوسوسال(13200 سال)پرانے نشانات دریافت کیے ہیں۔

 حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مغربی ساحل پر واقع اس جزیرے پر پائے جانے والے یہ نشانات براعظم شمالی امریکہ میں سب سے قدیم انسانی زندگی کے آثار کی نشاندہی کرتے ہیں۔

 یونیورسٹی آف وکٹوریا کے ماہر آثار قدیمہ ڈنکن میکلارن اور ڈیرے فیجے کی سربراہی میں قائم ایک تحقیقاتی ٹیم نے پچھلے سال کالورٹ جزیرے کے ساحلی علاقے کی نرم زمین پر انسانی پاﺅں کا ایک نشان دیکھا اس کے چند ماہ بعد ہاکائی انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے وہاں انسانی پاﺅں کے کچھ مزید نشانات دریافت کرلیے جن کے بارے ان کا کہنا ہے کہ یہ 13200 سال پرانے ہیں۔