جانورو? ?? تقر?باً23 ?زار اقسام ناپ?د ?ون? ?? بال?ل قر?ب ???،آئ? ?و س? ا?ن

826

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر(آئی یو سی این) نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں جانوروں کی تقریباً23 ہزار اقسام ناپید ہونے کے بالکل قریب ہیں جبکہ ان اقسام کو ناپید ہونے کا مستقبل قریب میں خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

آئی یو سی این کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس وقت دنیا بھرمیں جانوروں کی اقسام یا سپیشیز کا جو اندازہ لگایا گیا ہے اس کے مطابق 77340 جائزہ شدہ اقسام ہیں جن میں سے ایک تہائی ناپید ہونے کے بالکل قریب ہیں۔

یونین کے مطابق جانوروں کی نسلوں کے ناپید ہونے میں زیادہ تر بڑھتی ہوئی آباد کاری کا عمل دخل ہے جبکہ جانوروں کی ہڈیوں اور ان کے جسمانی اعضاءکی تجارت کی صورت میں ایک نیا خطرہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کیونکہ جانوروں کی ہڈیاں اور اعضاءروایتی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔

قدرتی جنگلی حیات کا تحفط کرنے والی بین الاقوامی یونین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مسحورکن حیاتیاتی تنوع اور پائیدار ترقی کو محفوظ بنانے کےلئے ضروری ہے کہ عالمی برادری جانوروں اورجنگلی حیات کے تحفظ کےلئے کوششیں تیز کرتے ہوئے فوری اقدامات اٹھائے۔