وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی بحران پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنادیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف مکمل کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے جناح اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی عیادت کی۔
اس موقع پر میڈیاسے بار کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نےبتایا کہ وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ اور گرمی سے اموات کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ہمیں کراچی بھیجا ہے جب کہ بجلی بحران پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنادیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتنی شہادتیں کیسےہوگئیں اس پرمکمل رپورٹ پیش کریں گے اور رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔
وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم معاملات کاجائزہ لینے2دن بعد کراچی آرہے ہیں، نیپرا کی 2رکنی ٹیم بنادی ہےجو تمام معاملات کا جائزہ لے رہی ہےجب کہ اس معاملے پر ہم ڈاکٹروں اور وزیر صحت سے خود ملیں گے۔