بدعنوان افسران ??خلاف ?ارروائ?ا?، ا??منس?ر??ر ?راچ? مل? س? فرار

220

رینجز اور نیب کی کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آنے کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو بیرون ملک فرار ہوگئے ۔

شہر کراچی میں ایک جانب رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے تو دوسری طرف رینجرز اور نیب نے کارروائیوں کا دائرہ کاربڑھاتے ہوئے بدعنوان سرکاری افسران کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سرکاری محکموں میں بدعنوان افسران کے خلاف رینجرز اور قومی احتساب بیورو کے ایکشن سے خوفزدہ ہوکر ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو ملک چھوڑ گئے ہیں اور معلومات کے مطابق وہ جرمنی میں موجود ہیں ۔

ایڈمسنٹریڑ کے بیرون ملک فرار ہونے کے بعد عملی طور پر شہر قائد بغیر کسی انتظامی سربراہ کے چل رہاہےجب کہ  شہری انتظامیہ کا نظام درھم برہم ہوکررہ گیا ہے۔

 دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی کی عدم موجودگی کی صورت میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کو ایڈمنسٹریٹرکراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔