?ولمبو ??س?، سر? لن?ا ن? 9 و??و? ?? نقصان پر 304 رنز بنا ل??

238

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر مجموعی طور پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے کشال سلوا 80 رنز اسکور کر کے سب سے نمایا رہے جبکہ ایڈی میتھیوس 77 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پاکستان کی جانب سے 5 وکٹ لیکر یاسر شاہ سب سے بہترین باولر قرار پائے جبکہ جنید خان، ذولفقار بابر اور محمد حفیظ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ پاکستان کے حق میں اچھا ثابت نہیں ہوسکا تھا پاکستان کی پوری ٹیم 138 رنز کے مجموعی اسکور پر پاویلین لوٹ گئی تھی جس کے باعث کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم کو مضوط پوزیشن حا صل ہوگئی ہے۔