حف?ظ الرحمن ن? وز?راعل?? گلگت بلتستان ?ا حلف ا??ال?ا

263

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امید وار حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا۔ حفیظ الرحمن بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر گلگت بلتستان باہر جیس طاہر نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن سے حلف لیا۔

حفیظ الرحمن کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا عہدہ ملنے پر وزیر اعظم نواز شریف، گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر حاجی فدا محمد نوشاد اور ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ خان کی جانب سے مبارک باد دی گئی۔

نوں منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پوری کوشش کی جائے گی کہ ریاست میں امن و امان کو ہرصورت میں یقینی بنا یا جائے گا۔