وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہےاور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی آج 26جون کو13 ریٹرنگ افسران کے دفاتر میں صبح 8بجے سے شام 4بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔مجموعی طور پر 79یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخاب ہوگا اور ہر یونین کونسل میں 13نشستوں پرالیکشن ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 25جولائی کو ہوگی۔