ل??? ر??نگ اسپتال ?? ?ا??رز ن? ا?ج ??تال ?ا اعلان ?رد?ا

213

پشاور: خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں نے لواحقین  کےغلط رویے کے خلاف آج بروز جمعہ کو احتجاج اوربائیکاٹ کااعلان کردیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق جمعہ کے صبح نو بجےڈا کٹروں کی جانب سے  ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا، مظاہرے کا مقصد انتظامیہ کی توجہ اسپتال میں ہونے والے واقعات کی جانب مرکوز کرانا ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پچھلے ایک ہفتہ کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک ہفتے سے دوران علاج مریض جاں بحق ہورہے ہیں ۔ لواحقین اسے ڈاکٹر کی غفلت قرار دے رہے ہیں جبکہ اس دوران مشتعل افراد کی جانب سے ڈاکٹروں پر تشدد بھی کیا گیا ۔