انسان ن? چاند پر قدم ر?? د?ا مگر ?راچ? ?? عوام پان? ?? ل?? ترس ر?? ???،سراج الحق

380

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کہا ہے کہ انسان نے چاند پر قدم رکھ دیا ہے مگر کراچی کے عوام پانی اور بجلی کے لیے ترس رہے ہیں۔ میٹروول سائیٹ میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ دو نوں مو جودہ صورتحال کی ذمہ دارہیں30سال سے کراچی میں حکومت کر نے والوں نے عوامی مسائل حل نہیں کیے ۔ملک کو بحران سے نکا لنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔جماعت اسلامی ہی ملک کو بحران سے نکا ل سکتی ہے۔ ۔انھوں نے کہا کہ ملک میں عوام اسلامی انقلاب کا انتظار کر رہے ہیں۔ 68سال گزر گئے ،حکمرانوں نے اپنی دنیا تو بنا لی مگر عوام کے مسائل حل نہیں کیے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یورپ میں جب کرسمس کے دن آتے ہیں تو ہر چیز 50فیصد سستی ہو جا تی ہیں مگر آج پاکستان میں رمضان کا مہینہ ہے اور ملک میں اندھیرا ہے ،کراچی پانی کے لیے ترس رہا ہے ۔قبرستان میں قبروں کے لیے جگہ نہیں ہے صرف تا بوت کے کاروبار نے ترقی کی ہے اگر چند سو لوگ بھی اچانک بیمار ہو جاتے ہیں تو ہسپتالوں میں جگہ نہیں ملتی ۔میں نے آج کراچی میں کئی گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی۔

Sirajul-haq-2

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 30سالوں سے جس تنظیم نے حکومت کی وہ عوامی مسائل حل نہیں کر سکی ۔ان کے ہاتھ میں جو ادارہ آیا انہوں نے اس ادارے کو تباہ و بر باد کر دیا ۔آج انسان نے چاند پر قدم رکھ دیا ہے مگر کراچی کے عوام پانی کے لیے ترس رہے ہیں ۔عوام نے جن کو 30 سالوں تک ووٹ دیئے اگر وہ مسائل حل کر لیتے تو عوام کی زندگی اجیرن نہ ہوتی ۔متحدہ نے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کراچی شہر میں جب آپریشن ہو تا ہے اور غریب آدمی پر چھا پہ پڑ تا ہے تو کو ئی پوچھتا نہیں مگر جب وی آئی پی پر چھا پہ ما را جا تا ہے تو کہرام مچ جا تا ہے انہوں نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ نے متحدہ کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔ بی بی سی کی یہ رپورٹ ہفتہ روزہ تکبیر کے ایڈیٹر صلاح الدین نے بہت قبل جاری کر دی تھی مگر حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ متحدہ اور پیپلز پارٹی نے عوام کے مسائل حل نہیں کیے ۔دو نوں جماعتوں نے ہمیشہ اسٹبلشمنٹ کا ساتھ دیا۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک ایک دوسرے کی خیر خواہی کا مہینہ ہے ۔رمضان المبارک رحمت اور بخشش کا مہینہ ہے ۔اس مہینے میں اپنے رب سے تعلق کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ دعوت افطار سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن،ضلع غربی کے امیر عبد الرزاق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔