انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار عامر خان کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی نمبر 2کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو اب 29جون کو سنایا جائے گا۔
متحدہ رہنماء کو 11مارچ کوایم کیوایم کے ہیڈکوارٹر نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہ مار کرگرفتار کیا تھا۔