اسلام آباد: ملک بھر میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، پی بی ایس نے اعدادشمار جاری کردئیے۔
رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 16فیصد کا اضافہ ریکارڈ کی گیا ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2014ءتا مئی 2015ءمیں گیارہ ماہ کے دوران ملک میں درآمد کئے گئے موبائل فونز کا حجم 65کروڑ 38لاکھ 8ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جو اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلہ میں 15.86فیصد زائد رہا ہے۔