?ولمب?ا م?? صحاف? ?? قتل ?? جرم م?? س?استدان ?و 36سال، 3ما? ?? سزا

204

کولمبیا کی عدالت نے صحافی کے قتل کے جرم میں ایک سیاستدان کو 36سال اور 3ماہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبیا کے فیرنی تپاسکو نامی سیاستدان پر 2002ءمیں معروف صحافی اور لانڈو سیرا کے قتل کا الزام تھا۔ جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے مجرم کو 36سال اور 3ماہ کی قید کی سزا سنا دی ہے جسے صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کیمٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2002ءمیں معروف صحافی اولانڈوسیرا کی دارالحکومت بگوٹا سے 165کلو میٹر دور شمال مشرقی علاقے سے لاش ملی تھی جس کے بعد حکام نے تفتیش شروع کر دی تھی۔