وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں غلط نقشوں کی اشاعت کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ نے نصابی کتاب میں غلط نقشے چھاپنے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیرتعلیم اور سیکرٹری اسکول ایجوکیشن سے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ ہدایت جاری کیں کہ غلط نقشے چھاپنے والوں کی نشاندہی کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب ٹیسکٹ بک بورڈ کی نصابی کتاب میں غلطیوں کے خلاف قرارداد جمع کرائی جس میں نشاندہی کی گئی کہ آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں سرائیکستان اور صوبہ ہزارہ کا نقشہ شامل ہے اس کی وضاحت کی جائے۔