خواج? آصف اپن? ع?د? س? استعف?? د? د??،اعتزاز احسن

217

سینیٹر اعتزاز حسن کا کہنا ہے کہ وزیر پانی و بجلی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔ حکومت ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹراعتزاز احسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے خاک ہو چکیں ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بذات خود اعلان کیا تھا کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے کی صورت میں انکا نام تبدیل کردیا جائے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو چاہیئے کہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں کیوں کہ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

سینیٹر اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اپنا نام خود بدل لیں ہم نے بدل دیا تو تضحیک ہوگی ۔