شام? علاقو? پر داعش ?? شد?د حمل?، 41 افراد ?لا? ،13زخم?

247

            دمشق:مشرق وسطیٰ کے ملک شام اورعراق میں سرگرم عمل شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجووںنے شام کے شہروں کوبانی اور الحسکہ پرحملہ کرتے ہوئے41 افراد کو ہلاک اور کردیا ہے۔

غیر ملکی نیوز رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز داعش کے عسکریت پسندوں نےاچانک حملہ کرتے ہوئے شامی شہر کوبانی پر قبضہ کر لیا، کوبانی شہر ترک سرحد کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

شام کی جنگی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق داعش کے تازہ حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ فریقین کے مابین ابھی تک لڑائی جاری ہے۔

دریں اثناء باغیوں اور عسکریت پسند گروپ النصرہ فرنٹ نے مل کر شام کے جنوبی شہر اور صوبائی دارالحکومت درعا میں بھی حکومتی فورسز پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

درعا میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 6 افراد ہلاک اور13 زخمی ہو گئے۔واضح رہے کرد ملیشیا امریکی فضائیہ کی مدد سے داعش کی 4 ماہ کی مزاحمت کے بعد رواں سال جنوری میں اس شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔