مظفرگ?? م?? بس اور?ر? م?? تصادم س?4مسافرجا? بحق،45زخم?

215

مظفر گڑھ میں شہر سلطان کے قریب بس اور ٹرک کے تصادم میں 4مسافرجاں بحق جب کہ 40سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں حمزے والی کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس کراچی سے پشاور جارہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد اورزخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیاہے۔