پا?ستان? نژاد امر??? ش?ر? ?و?رُتاشلوار پ?ن ?ر???س? چلان? ?? اجازت

279

امریکا کی ایک عدالت نے پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو سفید کرتا شلوار پہن کر ڈرائیونگ کی اجازت دے دی۔

راجا نعیم نامی پاکستانی نژاد امریکی شہری نے  ٹیکسی کیب کمیشن کے اس اصول کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا جس کے مطابق ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے بٹن والی سفید شرٹ اور کالی پتلون پہننا ضروری ہے۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں راجا نعیم نے موقف اختیار کیا کہ انہیں کام کے دوران اپنا مذہبی لباس پہننے سے روکا گیا، جو ان کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈرائیور کو کرتا شلوار پہن کر ٹیکی چلانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ کمیشن راجہ نعیم کو وردی پہننے کا پابند نہیں کر سکتا اور وہ اپنی مرضی اور مذہبی آزادی کے مطابق کپڑے پہن سکتے ہیں۔