?اسر شا? 9 ??س? م?چز م?? 50 و???? ل?ن? وال? پ?ل? پا?ستان? باولر بن گئ?

295

یاسر شاہ 9 ٹیسٹ میچز میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باولر بن گئے ہیں۔

یاسر شاہ نے یہ کارنامہ پاکستان سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں انجام دیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ وقار یونس کے نام تھا جنہوں نے 10 ٹیسٹ میچز میں 50 وکٹیں حاصل کی تھی۔ یاسر شاہ یہ اعزاز حاصل کرنےوالے دنیا کے پانچویں اسپینر بن گئے ہیں۔

واضح رہے چارلس تھومس بیاس ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں جنہوں نے 8 میچزمیں 50 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔