جماعت اسلام? عوام? فلاح و ب?بود ?? ?ام ?و د?ن? فر?ض? سمج?ت? ??، ل?اقت بلوچ

236

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی فلاح و بہبود کے کام کو دینی فریضہ سمجھتی ہے۔ جماعت اسلامی اس سال بھی ملک بھر میں لاکھوں مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کا اہتمام دینی فریضہ سمجھ کر کر رہی ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں ماہ رمضان المبارک میں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کا شعبہ خدمت خلق کار خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان پیکیج میں مستحقین کو آٹا ، گھی ، دالیں ، چاول ، چائے ، چینی ، سویاں اور مشروبات فراہ کیے جا رہے ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کوچاہیے کہ وہ غریب اور مستحق افراد کی امداد کے لیے سرکاری سطح پر موثر نظام وضع کرے تاکہ مستحق افراد کو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی شرمندگی نہ اٹھانا پڑے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کا اشیائے ضرورت کی قیمتوں پر کنٹرول ہوتا تو منڈیوں اور بازاروں میں ناجائز منافع خور لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے نہ لوٹ رہے ہوتے ۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ کمر توڑ مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں عام آدمی پریشان ہے ۔ لوگوں کے لیے سحری و افطاری کا نتظام کرنا مشکل ہوگیاہے ۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ مخیر حضرات آگے بڑھیں اور معاشرے کے پسے ہوئے اور تنگ دست افراد کی خدمت کر کے اللہ کی رضا حاصل کریں۔