کراچی: شہرقائد میں گرمی کی شدت کم ہونے کے باوجود ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ جاری ہے، لو اور گرمی کے شکار مزید 43 افراد انتقال کر گئے ہیں ۔
زرائع جناح اسپتال کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک کے شکار 22افراد آج انتقال کر گئے ہیں، جبکہ عباسی سمیت کے ایم سی اسپتالوں میں مزید 11 افراد لقمہ اجل بن گئے،سول اسپتال میں بھی 5 افراد جاں بحق ہوئے، آغاخان اور قطرمیں بھی لو سے متاثرہ افراد 4نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لی ۔
گزشتہ آٹھ روز سے کے دوران لو اور گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی ہیں ، اور کئی ہزار تاحال ابھی بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔