?راچ?:ر?نجرز ?? مختلف علاقو? م?? ?ارروائ? ، 10 ملزمان گرفتار

206

شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے کالعدم اور سیاسی تنظیم کے کارندوں سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس ، لیاری اور علی گڑھ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے کالعدم تنظیم اور سیاسی جماعت اور گینگ وار کے کارندوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے ملزمان سے مزید تفتیش  جاری ہے ۔