سنگا?ارا بطور و?? ??پروف?ل?ر 50، 50 ??چز ل?ن? وال? دوسر? پل?ئر بن گئ?

252

سٹار سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور وکٹ کیپر و فیلڈر 50، 50 کیچز پکڑنے والے دنیا کے دوسرے پلیئر بن گئے۔ سنگاکارا نے پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حفیظ کا کیچ لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کیلئے سنگاکارا جب میدان میں اترے تو انہیں ٹیسٹ میچز میں بطور فیلڈر شکارز کی نصف سنچری مکمل کرنے کیلئے ایک کیچ کی ضرورت تھی، انہوں نے حفیظ کا کیچ لیکر یہ اعزاز حاصل کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ڈی ویلیئرز کے ہم پلہ ہو گئے، سنگاکارا نے بطور وکٹ کیپر بھی ٹیسٹ میچز میں سو سے زائد کیچز لے رکھے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل جنوبی افریقن پلیئر اے بی ڈی ویلیئرز بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔