پا?ستان ?? 18?رو? عوام ?راچ? ?? لوگو? ?? سات? ???، سراج الحق

275

سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 18کروڑ عوام کراچی کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ جاں بحق ہو نے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کر تے ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انھوں نے گرمی اور لُو سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی اور اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کیں۔ سراج الحق نے نے فرداًفرداً ایک ایک مریض کے پاس جاکر اس کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ قبل ازیں انہوں نے سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سعید قریشی سے ملاقات کی۔ان سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مریضوں کے لیے ادویات ان کے حوالے کیں۔

اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کراچی کو کسی حال میں لاوارث نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اور کرپشن کے خلاف جہاد کی ضرورت ہے ۔اسمبلیوں میں جو بحث چل رہی ہے اس سے عوام کو کوئی سرو کار نہیں ۔وہ تو اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انسان چاند پر پہنچ گیا اور کراچی کے لوگ پانی و بجلی کے لیے تڑپ رہے ہیں ۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت کاکام صرف تعزیت کر نا نہیں ہے،عوام حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں اور حکومت عوام کے لیے کیا کر تی ہے ؟

Sir-jul-Haq-2

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت گرمی سے متاثرہ افراد کی طبی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ تنہا کوئی ایک جماعت اس بحران سے نہیں نمٹ سکتی یہ حکومت کے کر نے کا کام ہے۔ مگر اس کے باوجود عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ جماعت اسلامی مصیبت کی اس مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستان کے 18کروڑ عوام کراچی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو تی ہے۔ اگر باہر کے ملکوں میں ایسا سانحہ رونما ہو تا تو حکوموت مستعفی ہو جاتی۔

سراج الحق نے کہا کہ کہ الخد مت اور جماعت اسلامی شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جو خدمات انجام دے رہے ہیں اس پر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کر تا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں شہریوں کو شفاف پانی کی فراہمی کے لیےمختلف مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا ئے ہیں ۔جہاں مفت پانی فراہم کیا جارہاہے ۔الخدمت کے تحت مریضوں میں تو لیے ،پانی ،جوس ،کولر تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ میت گاڑیوں کی سروس بھی فراہم کی جارہی ہے ۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے ہمراہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،سیکریٹری عبد الوہاب ،انجینئرعبد العزیز، زاہد عسکری اور دیگر افراد مو جود تھے ۔