ت?ونس م?? انتشار پ??لان? وال? مساجد ?و ا?? ?فت? م?? بند ?رن? ?ا ح?م

189

تیونس: تیونس  نے ملک میں انتشار پھیلانے والی 80 مساجد کو ایک ہفتے کے اندر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ، حکومتی کنٹرول سے باہر کچھ مساجد سے پراپیگنڈہ اور دہشت گردی کا زہر پھیلایا جارہا ہے ۔

تیونس  کےوزیراعظم حبیب الصید  نے ملک میں منافرت اور انتشار  پھیلانے والی 80 مساجد کو ایک ہفتے کے اندر بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔حکام کے مطابق یہ اعلان سیاحتی مقام سوسہ میں  ہونے والےحملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں غیرملکیوں سمیت 39 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
تیونس کے وزیراعظم حبیب الصید نے دارالحکومت تیونس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کنٹرول سے باہر کچھ مساجد زہر پھیلا رہی ہیں اور انھیں ایک ہفتے کے اندر بند کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ کچھ مساجد سے پراپیگنڈہ اور دہشت گردی کا زہر پھیلایا جارہا ہے۔
حبیب الصید  کا  کہنا تھا کہ وزات داخلہ ان مساجد کو بند کرے گی۔انھوں نے ماروائے آئین سرگرمیاں کرنے والے گروہوں اور پارٹیوں کے خلاف  بھی کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزتیونس کے  سیاحتی مقام سوسہ کے ساحل پر واقع دو ہوٹلوں پر حملے کے نتیجے میں  حملہ آور سمیت کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے ، ہلاک ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی۔

 واضح رہے کہ داعش نے بم حملوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔