اقوام متحد? مصر م?? عدالت? سزاو? پر عمل درآمد ر?وائ?، سراج الحق

241

سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مصر میں عدالتی سزاوں پر عمل درآمد کو رکوائے ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام اپنے خط میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا  ہے کہ 1707 افراد کو مصر میں عدالتوں کے ذریعے پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ ایک سال میں 41 ہزار افراد جیلوں میں جا چکے ہیں اور مختلف بے بنیاد الزامات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

سرا ج الحق نے کہا ہے کہ سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی اور سابق بر سراقتدار جماعت کے خلاف انتقامی کاروائی انصاف و قانون کے تمام اصولوں کے سراسر خلاف ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اور اقوا م متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور موت کی سزاﺅں کے سلسلے کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

سینیٹر سراج الحق نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ مصر میں کی جانے والی گرفتاریوں کا ہدف اسلامی جماعتوں کے علاوہ وہ لوگ بھی ہیں جو موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران ٹولے نے مصر میں ظلم و زیادتی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور جماعت اسلامی پاکستان اس کی شدید مذمت کرتی ہے جبکہ عالمی برادری کو بھی اس کی بھر پور مذمت کرنی چاہیے ۔