?راچ? م?? گرم? ?? ل?رو? ?ا ?وئ? ام?ان ن???، مح?م? موسم?ات

301

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ دنوں چلنے والی گرمی کی لہروں کا دوبارہ شہر کا رخ کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محمکہ موسمیات کے میڑرولویجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کراچی سمیت پاکستان بھر میں گرمی کے بڑھنے کے امکانات نہیں ہیں جبکہ جون کے مہینے میں ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امید ہے جون کے آخری ہفتے میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہونگی۔

واضح رہے گزشتہ دنوں کراچی شہر میں چلنے والی شدید گرمی کی لہر سے 1100 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بیڈوں کی کمی کے باعث مریضوں کی بڑی تعداد کو ابتدائی طبی امداد دیکر گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ افراد کی بڑی تعداد ہوسپیٹلز میں زیر علاج ہیں۔