بھارتی ریاست آسام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ریکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت5.6رکارڈ کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے شمال مشرقی شہر بسوگاؤن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.6تھی جب کہ زلزلے کے جھٹکے بھارتی شہروں کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک نیپال ، بھوٹان اور بنگلادیش تک محسوس کیے گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ریسکیو ٹیموں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔