پ?راگوئ? ،براز?ل ?و ?را?ر س?م? فائنل م?? پ?نچ گ?ا

177

کوپا امریکا ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پیراگوئے نے برازیل کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

چلی میں جاری ایونٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں برازیل اور پیراگوئے کا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا، دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کے گول پر تابڑتوڑ حملے کیے۔ برازیل نے کھیل کے ابتدائی 15منٹ میں گول کرکر برتری حاصل کی تاہم دوسرے ہاف میں کھیل ختم ہونے سے 20منٹ قبل پیراگوئے نے گول کرکے اسکور برابر کردیا۔

مقررہ وقت تک برابری پر میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنیلٹی شوٹ آؤٹ کا سہارالیا گیا جس میں پیراگوئے نے تین کے مقابلے میں چارگول سے فتح حاصل کرلی۔اس کامیابی کے ساتھ پیرا گوئی ایونٹ کی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔