خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایف اسی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں گھات لگانے مسلح ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جائے وقوعہ کو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے ۔