جعفرآباد م?? فائرنگ س? مقام? صحاف? جا? بحق

175

بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی ظفر اللہ جتک جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ جعفرآباد کی تحصیل اوستہ محمد میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا۔

مقتول کی شناخت صحافی ظفر اللہ جتک کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی اخبار میں کام کرتا تھا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔