ن?پرا ن? ?راچ? م?? اموات س? (?? ال???ر?)?و بر? الذم? قرار د? د?ا

167

بجلی اور توانائی کے نگراں قومی ادارے نیپرا(نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے کراچی میں ہونے والی اموات پر کےالیکٹرک کو بری الزمہ قرار دے دیا۔

نیپرا نے کراچی میں شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں کے الیکٹرک کو گرمی سے ہونے والی اموات پر کلین چٹ دی گئی ہے ۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر قائد میں اموات لوڈشیڈنگ نہیں بلکہ گرمی کی وجہ سے ہوئیں۔ شہر میں بجلی کی طلب کے باعث لوڈشیڈنگ بڑھی ہے جب کہ بجلی کی طلب اور رسد میں کمی کا ذمے دار کے الیکٹرک ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے معاشی و کاروباری حب کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 1130سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جب کہ شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کررکھا ہے، قیامت خیز گرمی میں کئ علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی عدم فراہمی پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔