رمضان المبارک میں لاکھوں زائرین و معتمرین کے لیے مسجدالحرام میں قرآن پاک کے 10لاکھ نسخے رکھ دیے گئے۔
مسجدالحرام کی انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زائرین و معتمرین کی لاکھوں کی تعداد میں آمد پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔مسجدالحرام کے تمام 160دروازے کھول دیے گئے ہیں جب کہ بالائی منزلوں پر جانے کے لیے درجن بھر برقی زینے فعال کردیے گئے ہیں اسی کے ساتھ ساتھ ضعیف اور کمزور افراد کے لیے ہزاروں کی تعداد میں وہیل چیئرز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
معتمرین کوشدید گرمی میں 250اسپرے فین کا انتظام کیا گیا ہے جو کہ مسجد کے صحن میں نصب کیے گئے ہیں۔
رمضان المبارک میں قرآن پاک کی تلاوت کے لیے اضافی نسخے مسجد میں رکھوائے گئے ہیں جن کی کل تعداد10لاکھ ہے۔