ح?مرانو? ?? بد اعمال?و? اور بد انتظام?و? ن? ?راچ? ?و ?ربلا بنا د?ا ??، سراج الحق

249

سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بد اعمالیوں اور بد انتظامیوں نے کراچی کو کربلا بنا دیا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیاہے کہ سخت گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں اور بجلی اور پانی کے بحران کے باعث پیدا ہو نے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کراچی میں ایمرجنسی کا اعلان کر ے اور عوام کو مفت پانی اور برف کی فراہمی کا انتظام کرے۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے فیڈرل بی ایریا بلاک 14میں مسجد رضوان سے متصل الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی جس میں انکا کہنا تھا کہ جوحکومت عوام کو پینے کا پانی مہیا نہ کر سکے اس کو خود فیصلہ کر نا چاہیے کہ اُسے حکومت میں رہنے کا حق ہے یہ نہیں ؟۔وزیرِ اعظم نواز شریف خود کراچی آئیں اور صرف کراچی کے حالات کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس کراچی میں منعقد کریں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بد اعمالیوں اور بد انتظامیوں نے کراچی کو کربلا بنا دیا ہے ۔الخدمت نے شہریوں میں مفت پینے کا پانی فراہم کر نے کا سلسلہ شروع کیا ہے الخد مت کے رضا کا ر ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کا سہارا بنے ہو ئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں تین دن سے کراچی میں ہوں اور میں نے بڑے ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے علاوہ سخت گرمی اور طبی سہولیات بروقت نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے بھی ملاقاتیں کیں ہیں اس سنگین صورتحال میں یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ کراچی جیسے بڑ ے شہر میں اگر کوئی آفت یا حادثہ رونما ہوجائے تو اس سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی انتظام نہیں ہے۔

سینیٹر سراج الحق نےکہا کہ سخت گرمی سے متاثر افراد کو ہسپتالوں میں جگہ نہ مل سکی ،گھر میں رہنے والوں کو بجلی اور پانی کی عدم فراہم نے بے حال کردیا ،حکومت نام کی کوئی چیز دیکھنے کو نہیں ملتی، اس وجہ سے عوام کے اندر شدید غم غصہ اور بے چینی ہے ،حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اس سے قبل کہ عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں وہ عوام سے معافی مانگیں ۔وفاقی و صوبائی حکومتیں حالات کی ذمہ دار ی میں برابر کی شریک ہیں ۔انکا کہناتھا کہ پانی جوکہ موت اور زندگی کا مسئلہ ہے ،بڑے افسوس کی بات ہے کہ جن لوگوں نے کراچی پر حکمرانی کی انہوں نے پانی جیسے بنیادی مسئلے کو حل نہیں کیا ۔

sirajul-haq-1

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جناح اور سول ہسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ داخل مریضوں میں 2000سے زائد کو لر تقسیم کیے گئے ،روز انہ کی بنیاد پر برف کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ریلیف کیمپ کے ذریعے ہزاروں افراد کو پینے کا صاف پانی ،جوس اور تقسیم کیے جارہے ہیں۔ اور افطار کا انتظام کیا گیا ہے ۔ایدھی سینٹر سہراب گوٹھ پر لواحقین کے لیے افطار کا انتظام کیا گیا ۔الخدمت کراچی کے تحت 4000سے زائد افراد تک اپنی امدادی سرگرمیاں پہنچائیں ۔الخدمت کی 13میت بسوں سے میتوں کی تدفین میں سہولت فراہم کی گئی 3ایمبولینس اور شہزور ٹرک کے ذریعے بھی میت کی تدفین مین مدد فراہم کی گئی۔ کراچی میں 13واٹر فلٹریشن پلانٹ سے فری پانی کی فراہم جاری ہے ،لاکھوں گیلن پانی اب تک فراہم کیا گیا ۔

سینیٹر سراج الحق نے اس موقع پر مفت پانی حاصل کرنے کے لئے آئے ہوئے افراد سے بھی ملاقاتیں کیں اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر اسامہ رضی ، سیکریٹری کراچی عبدالوہاب ، الخدمت فاﺅنڈیشن کے صدر عبدالشکور ، الخدمت کراچی کے سیکریٹری انجینئر عبدالعزیز ، منظر عالم ، زاہد عسکری ، منعم ظفر خان ، محمود حامد ، قاضی صدر الدین اور دیگر بھی موجود تھے ۔