کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں پولیس نے کاروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزمان سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی قبضہ میں لے لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروئی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ گرفتار شر پسندوں کے قبضے سےدستی بم ،نائن ایم ایم پستول ،موٹرسائیکل اورواکی ٹاکی برآمد کرکے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔