اسلام آباد میں بے قابو گاڑی فٹ پاتھ پرچڑھ گئی جس کی زد میں آکر دو بچوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زیرو پوائنٹ کے قریب گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر فٹ باتھ پر چڑھ گئی جس کی زد میں آکر سڑک کنارے کھڑے 3 لوگ کچلے گئے جبکہ 52 سالہ وارث نامی شخص اپنے پوتے موسی اور پوتی نینا کے ساتھ بے قابو گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ کار کی ٹکر سے دوبچے بھی زخمی ہوگئی ہیں جن کے نام ریحان اور موسار بتائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے موقع پر ہی فرار ہوگیا جس کے تلاش جاری ہے۔