ا?م ??و ا?م ?? خلاف ثبوت اس?ا? ل?ن? ?ار? ?? پاس ???، پرو?ز رش?د

239

پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے متعلق حکومت برطانیہ سے مدد مانگ لی گئی ہے جبکہ متحدہ قومی مومنٹ کے خلاف ثبوت اسکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس موجود ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سینیئر رہنماوں طارق میر اور محمد انور کے بیانات نہایت تشویشناک ہیں جبکہ متحدہ قومی مومنٹ کو خود پر لگائے گئے داغ کو دھونا ہوگا۔ تاہم اگر ایم کیو ایم پر لگے ہوئے الزامات درست ثابت ہوجاتے ہیں تو متحدہ قومی مومنٹ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ دوبارہ پاکستان آمد پر ماضی میں کی جانے والی غلطیوں کو نہیں دھرائیں گے۔