مشرق? افغانستان پر امر??? فضائ?? ?? ?اروائ?

259

مشرقی افغانستان پر امریکی فضائیہ کی کاروائی تاہم اموات کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

امریکی ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ اسٹیٹ کی ایئر فورس نے مشرقی افغانستان میں بارڈر کے قریب فضائی کاروئی کی جس کے نتیجے میں اموات کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے امریکی ایئر فورس کی جانب سے گزشتہ ہفتے پہلی کاروائی 26 جون کو جمعہ کے روز پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کے خلاف کی گئی تھی جس میں شر پسند کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

یو ایس فورسز کی جانب سے گزشتہ ہفتے دوسرا فضائی حملہ پکتیکا کے علاقے پر 27 جون ہفتہ کے دن حقانی اور طالبان گروپس پر کیا گیا تھا تاہم اس دوسرے حملہ میں بھی کسی دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

یاد رہے امریکی ایئر فورس کی گزشتہ ہفتے کی جانے والی تمام کاروائیوں میں زمینی فورس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی کردار ادا نہیں کیا گیا۔