ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل کو بھی بند رہیں گے۔
ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز 30 جون بروز منگل کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید 24 گھنٹے کےلئے بند رہیں گے جبکہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو پیر کی صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی معطل ہے اور اب ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 48 گھنٹے کے بعد بدھ کی صبح 8 بجے بحال کی جائیگی جبکہ صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی تیسری بندش جمعرات اور چوتھی بندش ہفتہ کے روز کی جائے گی۔