اظ?رعل? ?ا ا?? اور اعزاز

206

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری داغ دی۔ یہ اظہر کی سری لنکا کے خلاف پانچویں جبکہ کیریئر کی نویں سنچری ہے۔

 اس کے ساتھ ہی اظہر علی سری لنکا کے خلاف زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے پاکستان کے دوسرے اور مشترکہ طور پر دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے، وہ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر چوتھے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

اتوار کو کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز اظہر علی نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، یہ ان کی سری لنکا کے خلاف پانچویں اور کیریئر کی نویں سنچری ہے۔ وہ دوسری اننگز میں 5 سنچریاں بنا کر ہم وطن بلے باز آصف اقبال کے ہم پلہ ہو گئے جبکہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے مشترکہ طور پر چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں۔

 اس کے علاوہ سری لنکا کے خلاف 5 سنچریاں بنانے والے دوسرے پاکستانی ہیں، یونس خان کو آئی لینڈرز کے خلاف 7 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ اظہر سری لنکا کے خلاف پانچ سنچریاں بنا کر اظہرالدین، کولینن، مائیکل ہسی، انضمام الحق، لارا، محمد اشرفل اور سہواگ کے ہمسر بن گئے۔