لاہور :الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 98میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست خارج کر دی ۔
پیر کے روزاین اے 98میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت الیکشن ٹربیول کے جج کاظم ملک نے کی ۔ الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کے ٹھوس شواہد موجود نہ ہونے کی وجہ سے درخواست مسترد کر دی ۔
الیکشن ٹربیونل کے فیصلے میں کہا گیا کہ این اے 98میں دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ملے جس کے باعث حلقے میں دوبارہ انتخابات کی درخواست خارج کر دی گئی۔ یاد رہے کہ این اے 98سے مسلم لیگ (ن)کے طارق محمود کامیاب ہوئے تھے تاہم پیپلز پارٹی کے امتیاز صفدر وڑائچ نے حلقہ دھاندلی کے الزامات لگائے تھے اور دوبارہ انتخابات کی درخواست دی تھی۔