فیصل آباد:فرحان قتل کیس میں گرفتارملزم سابق ایس ایچ او فریاد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 4روزکی توسیع کردی گئی۔
نوجوان طالبعلم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے والے ملزم سابق ایس ایچ او فریادچیمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں عدالت نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع کردی۔
واضح رہے کہ فریادچیمہ نے کھلونا پستول سے کھیلنے والے طالبعلم فرحان کو 22جون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب کہ فائرنگ کے واقعہ میں فرحان کا دوست فہد زخمی ہوا تھا۔